بلدیہ شرقی کے 5 ارب 2 کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری

اس سال ترقیاتی مصارف کے مد میں1ارب 58 کروڑ 3 لاکھ 42 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس سال ترقیاتی مصارف کے مد میں1ارب 58 کروڑ 3 لاکھ 42 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ۔فوٹو: فائل

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سمیع الدین صدیقی نے ڈی ایم سی ایسٹ کے 2013-14 کے 5 ارب 2کروڑ35 لاکھ روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر ایسٹ اشفاق ملاح، ایس ای ایسٹ طارق مغل ، چاروں زونز کے فوکل پرسن اور دیگر افسران موجود تھے، آئندہ مالی سال کے میزانیہ میں ضلع آکٹرائے ٹیکس کی مد میں سندھ حکومت سے 3 ارب،29 کروڑ65 لاکھ کی آمدن، جائداد ٹیکس بلدیہ عظمیٰ سے41 کروڑ روپے اور ڈی ایم سی کے اپنے وسائل سے70 کروڑ40 لاکھ روپے کی آمدن ہوگی ۔




جبکہ اس سال ترقیاتی مصارف کے مد میں1ارب 58 کروڑ 3 لاکھ 42 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، جس میں سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کی مد میں 32 کروڑ 25 لاکھ روپے، پارکوں کی مد میں 17کروڑ 49 لاکھ روپے، سالڈ ویسٹ اور سالڈ مینجمنٹ کے لیے20کروڑ روپے، لائٹس ومشینری کیلیے 23 کروڑ 34 لاکھ روپے ، اسٹارم واٹر ڈرین،واٹر اینڈ سیورج اور نالوں کی صفائی کی مد میں11 کروڑ 46 لاکھ روپے ، بلڈنگ کی مد میں 4 کروڑ41 لاکھ روپے ،ناگہانی صورتحال کی مد میں8 کروڑ 80 لاکھ روپے اس کے علاوہ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات کی مد میں2 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی مصارف کے لیے 3 ارب 43 کروڑ 73 لاکھ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
Load Next Story