بینکر کے قاتل فلم ڈائریکٹر اور اداکارہ کے ریمانڈ میں توسیع
فاضل عدالت نے جاوید میر کے دلائل سننے کے بعد دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ذیشان منظور نے سابق بینکار فیصل نبی ملک کے قتل کے الزام میں گرفتار فلم ڈائریکٹر منصور مجاہد اور اداکارہ انعب حمیدکو مزید تفتیش کیلیے دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔
قبل ازیں استغاثہ کے وکیل شیخ جاوید میر نے مدعی کی جانب سے وکالت نامہ داخل کیا تھا اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے اعلیٰ افسران تحقیقات کررہے ہیں، جائے وقوع کے قریب ڈیفنس اتھارٹی کی جانب سے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی گئی ہے اور قتل میں ملزمان کے کردار کا تعین کرنا ہے، فاضل عدالت نے جاوید میر کے دلائل سننے کے بعد دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور ملزمہ سے ویمن تھانے میں تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
استغاثہ کے مطابق 20 جون کو ملزمان نے مقتول کو اس کی منگیتر معصومہ کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا اور گلہ کاٹ کر شناخت مٹانے کیلیے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا، ملزمان لاش ڈیفنس میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے معصومہ نے مقتول کے اہل خانہ کو مطلع کیا تھا،بعدازاں تھانہ ڈیفنس نے ملزمان کو گرفتار کرکے نشاندہی پر آلہ قتل اور جائے وقوع سے گاڑی دیگر سامان برآمد کرلیا تھا ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔