انڈر19 ورلڈکپ پاکستانی ٹیم قوم کوعید کا تحفہ دینے کی خواہاں
دوسری جانب بھارتی کپتان انکمت چاند کا کہنا ہے کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان ہمارے لیے چیلنج ثابت ہوگا
پاکستانی انڈر 19 ٹیم پیر کو ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں بھارت کیخلاف فتح حاصل کر کے قوم کو عید کا تحفہ دینا چاہتی ہے، دونوں سائیڈز اب تک 2،2 بار ٹرافی جیت چکیں،پاکستان نے 2004 اور 2006 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بھارت نے 2000 اور 2008 میں ٹائٹل پر قبضہ جمایا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں انڈر 19 ورلڈ کپ میں 6 مرتبہ مدمقابل آچکیں،5 مرتبہ قسمت گرین شرٹس پر مہربان رہی جبکہ ایک میچ میں حریف کو فتح ملی-
مجموعی باہمی مقابلوں میں بھارت کو پاکستان پر 9-7 سے برتری حاصل ہے، ملائیشیا میں گذشتہ ماہ پاکستان نے ایشیا کپ میں بھارت کو لیگ مرحلے میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرایا جبکہ فائنل ٹائی ہونے پر دونوں ممالک کو مشترکہ چیمپئن قرار دیاگیا تھا،کوارٹر فائنل میں کامیابی کیلیے پاکستانی کپتان بابراعظم خاصے پُراعتماد ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارے پلیئرز شائقین کی دلچسپی سے بخوبی آگاہ ہیں۔
اس سے قبل ہمارے دونوں باہمی میچز بھی نہایت سنسنی خیز رہے امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہوگا،کوچ صبیح اظہر نے کہاکہ میں اپنے پلیئرز کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، تینوں لیگ میچز میں کامیابی کے باوجود ہماری ٹیم سہل پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی، اگرچہ بھارت سخت حریف اور باہمی مقابلوں میں دونوں ٹیموں پر ہی ہمیشہ دبائو رہتا ہے، مگر مجھے پوری امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے قوم کوعید الفطر کا تحفہ دیں گے۔
دوسری جانب بھارتی کپتان انکمت چاند کا کہنا ہے کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان ہمارے لیے چیلنج ثابت ہوگا، اسے شکست دینے کیلیے ہمیں سخت محنت کرتے ہوئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے، انھوں نے کہا کہ ہم نے جون میں ملائیشیا میں پاکستان سے دو میچز کھیل کر بہت کچھ سیکھا،امید ہے کہ اس مرتبہ زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہیں گے۔