سری لنکن لیگ سہیل کی کامیابیاں جاری مصباح بدستور فلاپ
پیسرنے4وکٹیں لے کرکندورتا کوفتح دلادی،سابق کپتان، رانا نوید کا شکار بنے
سری لنکن پریمیئر لیگ میں سہیل تنویر کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری جبکہ مصباح الحق بدستور فلاپ ثابت ہو رہے ہیں، ہفتے کو لیفٹ آرم پیسر نے4وکٹیں لے کرکندورتا کو اوتھورا کیخلاف ڈک ورتھ لوئس قانون پر 32 رنز سے فتح دلا دی،مصباح 14رنز تک محدود رہے، وہ اب تک ایونٹ کے تین میچز میں محض 39رنز بنا سکے ہیں،ان کی اوسط 13 اور بہترین انفرادی اسکور 24 ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن پریمیئر لیگ کے میچز بارش سے متاثر ہورہے ہیں،گذشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا،کندورتا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹ پر 168 کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا، اوپنر تلہان سمارا ویرا نے سب سے زیادہ 71رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 9چوکے اور ایک چھکا شامل رہا، جیونتھا کولاٹنگا نے 31رنز اسکور کیے، مصباح محض 14رنز بنا کر ہم وطن رانانوید الحسن کا شکار بنے،
فرویر محروف نے 3 وکٹیں لیں، اوتھورا نے جوابی اننگز میں12اوورز میں5 وکٹ کے نقصان پر66 رنز جوڑے تھے کہ بارش کے سبب میچ میں تعطل آگیا، اسے 16اوورز میں 138رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا لیکن ٹیم مقررہ اوورز میں7وکٹ پر 105رنز ہی جوڑ پائی، ڈیلون ڈی پریز اور روشن سلوا نے یکساں طور پر 19،19رنز بنائے، پاکستانی پیسر سہیل تنویر نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 32رنز دے کر 4وکٹیں لیں، وہ اب تک تین میچز میں 7وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے تین کامیاب بولرز میں شامل ہیں، اجنتھامینڈس اور دلہارا فرنانڈو نے بھی اب تک اتنے ہی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔