ممبئی حملہ کیسپاکستان کی پیش رفت مایوس کن ہےامریکی رکن کانگریس
پاکستان اس کیس میں سست روی کامظاہرہ کررہا ہے اوریہ مایوس کن اقدام ہے۔ ای ڈی رائس
ISLAMABAD:
امریکی رکن کانگریس نے ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کی جانب سے سست پیش رفت پر مایوسی کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی سمیت حملے میں ملوث تمام 7 ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے عالمی عدالت انصاف کے حوالے کیاجائے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ای ڈی رائس نے کمیٹی کوبتایا کہ ممبئی حملوں کے ساتھ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اس کیس میں سست روی کامظاہرہ کررہا ہے اوریہ مایوس کن اقدام ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ذکی الرحمن لکھوی سمیت تمام ملزمان کوعالمی عدالت انصاف کے حوالے کرے تاکہ ان کیخلاف شفاف مقدمہ چلایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت دونوں کوبدترین دہشتگردی کے چیلنجزکاسامنا ہے اوردونوں ممالک کودہشتگردی کے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے آپس میں مل کر پیش رفت کرنا ہوگی۔