لاہور ہائیکورٹ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے کیلیے بھی ہیلمٹ لازمی قرار
اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا، سائیڈ شیشے نہ لگانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن، قوانین کی پابندی کروانے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے یکم دسمبر سے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے کیلیے بھی ہیلمٹ لازمی قرار دیدیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ سائیڈ مررز نہ لگانے والوں کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، لین لائن، اسٹاپ لائن پر بھی سختی سے پابندی کروائی جائے۔
گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے روبرو چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے ٹریفک آگاہی مہمات اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ عدالت نے ٹریفک قوانین خصوصاً ہیلمٹ پابندی پر سی ٹی او لاہورکو شاباش دی۔
عدالت نے تمام محکموں کے سربراہان کو ٹریفک قوانین پاسداری کروانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔