نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کویت کے سفارتی اہلکار سے 46500 ڈالرز برآمد

کویت کے سفارتی اہلکار خالد الباسط کو طیارے سے آف لوڈ کرکے کرنسی کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لی

خالد الباسط کو طیارے سے آف لوڈ کرکے کرنسی کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لی۔ فوٹو : فائل

کویت کے سفارتی اہلکار کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر 46500 ڈالرز برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم حکام نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کویت کے سفارتی اہلکار خالد الباسط سے 46500 ڈالرز کی رقم برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت کا سفارتی اہلکار خالد الباسط نجی ائیر لائن کی پرواز سے کویت جارہا تھا تاہم خالد الباسط کو طیارے سے آف لوڈ کرکے کرنسی کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لی ہے۔
Load Next Story