کرتارپور کوریڈور کھلنے سے دوطرفہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہوگا بھارت

بھارت سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا، سشما سوراج

دوطرفہ بات چیت اور کرتار پور بارڈر دونوں مختلف معاملات ہیں، سشما سوراج۔ فوٹو : فائل

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ کرتار پور کوریڈور کھلنے کا مطلب یہ نہیں کہ اب پاکستان سے دوطرفہ مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔

نئی دہلی پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دوطرفہ بات چیت اور کرتار پور بارڈر دونوں مختلف معاملات ہیں، گزشتہ 20 سالوں سے بلکہ کئی سالوں سے بھارت پاکستانی حکومتوں سے کرتارپور کوریڈور کھولنے کا مطالبہ کر رہا ہے، پہلی بار کسی پاکستانی حکومت نے اس معاملے پر مثبت جواب دیا ہے تاہم بارڈر کھلنے کا مطلب یہ نہیں کہ اب دوطرفہ تعلقات کا آغاز ہو جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا


بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سے دعوت نامے پر کوئی مثبت جواب نہیں دیں گے، جب تک پاکستان بھارت میں دہشت گرد کارروائیاں بند نہیں کرتا بھارت پاکستان سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا اور نہ ہی سارک کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

واضح رہے کہ کرتارپور کوریڈو کے سنگ بنیاد کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے جب کہ تقریب میں پاک بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

Load Next Story