قومی بچت کی اسکیموں کیلیے منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکائونٹس کیلیے منافع کی شرح 12.24 فیصدکردی گئی ہے۔

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکائونٹس کیلیے منافع کی شرح 12.24 فیصدکردی گئی ہے۔ گ فوٹو: فائل

محکمہ قومی بچت نے قومی بچت کی اسکیموں کیلئے منافع کی شرح میں کمی کردی۔


حکام نے بتایا کہ یہ کمی اسٹیٹ بینک کی طرف سے پالیسی ریٹ میں کی جانیوالی کمی کے باعث کی گئی۔ نئی شرح منافع کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس واکائونٹس پر منافع کی شرح8.92 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح9.72فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح10.36 فیصد اورسیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 6فیصدہوگی۔ تین ماہ کی مدت کے شارٹ سیونگ سرٹیفکیٹس کیلئے منافع کی شرح8.45 فیصد،چھ ماہ کی مدت کے شارٹ سیونگ سرٹیفکیٹس کیلئے منافع کی شرح 8.50فیصد،سال کی مدت کے شارٹ سیونگ سرٹیفکیٹس کیلیے منافع کی شرح 8.55 فیصد ہوگی۔ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکائونٹس کیلیے منافع کی شرح 12.24 فیصدکردی گئی ہے۔
Load Next Story