پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی وصولی شروع جبکہ یکم جولائی کوایک اور پیٹرول بم پھٹے گا

اوگرا نے عوام پر ایک اورپیٹرول بم گرانے کیلئے وزارت پیٹرولیم کو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے

ایک فیصد اضافی جی ایس ٹی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں86 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 90پیسے کا اضافہ کردیا گیا فوٹو: فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایک فیصد اضافی سیلزٹیکس کی وصولی دوبارہ شروع کردی ہے جب کہ یکم جولائی سے قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے عوام پرایک اور پیٹرول بم پھاڑا جائے گا۔


قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ منظور ہونے کے بعد ایک بار پھر سیلز ٹیکس وصولی شروع کردی گئی جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے 12 جون کو پیش کیے گئے بجٹ میں جی ایس ٹی کی شرح 16 فیصد سے بڑھا کر 17فیصد کردی تھی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس کا نوٹس لیتے ہوئے اضافے کو فنانس بل کی منظوری سے مشروط کردیا تھا اورقومی اسمبلی سے مالیاتی بل منظورہونے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 86 اور ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 90 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

دوسری جانب اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس کی منظوری کے بعد یکم جولائی کو ایک بار پھر عوام پرپٹرول بم پھٹنے کا امکان ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story