بھارت کے ساتھ دوستی سے باہمی امن اور خوشحالی کو فروغ دیا جائے گا نواز شریف

دونوں ممالک کے صعنت کاروں کو برابرمواقع دینے کیساتھ باہمی تجارت میں غیرضروری رکاوٹوں کو دورکیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ

ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ دونوں ممالک کے عوام اور سرمایہ کار ایک دوسرے کے قریب آئیں اور ایک دوسرے سے فائدہ اٹھائیں، نواز شریف فوٹو: پی پی آئی

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور دوستی کی پالیسی سے باہمی امن اور خوشحالی کو فروغ دیا جائے گا۔


وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک بھارت مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے صعنت کاروں کو برابر مواقع دینے کے ساتھ باہمی تجارت میں غیر ضروری رکاوٹوں کو بھی دور کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ دونوں ممالک کے عوام اور سرمایہ کار ایک دوسرے کے قریب آئیں اور ایک دوسرے سے فائدہ اٹھائیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو ہدایت کی کہ وہ بھارت کا دورہ کریں اور دونوں ممالک کے درمیان ترقی کی راہیں تلاش کریں۔ اس سے قبل وزیراعظم سے چینی سفیر سن وے ڈونگ نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story