صدر آصف زرداری نے فنانس بل 142013 کی منظوری دیدی

صدر کے دستخط کے بعد بل کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

فنانس بل قومی اسمبلی میں 27 جون کو اسمبلی کے اجلاس میں منظور کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کی سفارش پر فنانس بل 14-2013 کی منظوری دے دی ہے۔


صدر کے دستخط کے بعد بل کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے اور وفاقی حکومت کی مالی تجاویز یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال سے مؤثر ہوں گی۔

واضح رہے کہ فنانس بل قومی اسمبلی میں 27 جون کو اسمبلی کے اجلاس میں منظور کیا گیا تھا۔
Load Next Story