فلم ’’عشق خدا‘‘ کی عید پربھارتی پنجاب میں بھی نمائش ہوگی

ہدایتکارشہزادرفیق فلم کا پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

ہدایتکارشہزادرفیق فلم کا پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

ہدایتکار شہزاد رفیق اپنی فلم ''عشق خدا'' کا پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل کرنے اور بھارتی پنجاب میں فلم کی نمائش کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

15روزہ دورہ بھارت میں شہزاد رفیق نے اپنی فلم کا پوسٹ پروڈکشن کام مکمل کیااوراپنی فلم کی پاکستان کے ساتھ بھارتی پنجاب میں بھی نمائش کے لیے ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ معاملات کو طے کرلیا ۔ شہزاد رفیق نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ 'عشق خدا' کو عیدالفطرکے موقع پرملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔




فلم کا پوسٹ پروڈکشن کام مکمل کرلیا گیا ہے اوراس کے ساتھ بھارتی پنجاب میںبھی فلم کو بھرپوراندازسے نمائش کے لیے پیش کیاجائیگا۔ ٹیم نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس مرتبہ فلم کی بھرپورتشہیری مہم چلائی جائے گی، امید ہے کہ جب فلم کو سینماؤں میں پیش کیاجائیگا توفیملیز کی بڑی تعدادوہاں موجود ہوگی۔ فلم میں جہاں پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ستارے شامل ہیں وہیں مڈل ایسٹ کی معروف گلوکارہ ، ماڈل اوراداکارہ وائم عمار دھامنی بھی مرکزی کردارمیں دکھائی دینگی۔
Load Next Story