رکشے میں ہیروئن سپلائی کرنے والے میاں بیوی عائشہ منزل سے گرفتار

ملزمہ اورایوب کے قبضے سے آدھا کلو ہیروئن، موبائل ودیگرسامان برآمد ہوا، ایس ایس پی ضلع وسطی

ملزمہ اورایوب کے قبضے سے آدھا کلو ہیروئن، موبائل ودیگرسامان برآمد ہوا، ایس ایس پی ضلع وسطی۔ فوٹو: فائل

رکشے میں ہیروئن سپلائی کرنے والے میاں بیوی کوگرفتارکر کے قبضے سے آدھا کلوہیروئن برآمدکرلی گئی۔


ایس ایس پی ضلع وسطی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار جوڑے نے ہیروئن کی سپلائی کیلیے رکشا خرید رکھا تھا، ملزمہ پاخندہ مسافر بن کر رکشا میں آتی اور واٹر پمپ پر ہیروئن سپلائی کرتی تھی، وومن ویسٹ زون پولیس نے عائشہ منزل پر کارروائی کرتے ہوئے جوڑے کو گرفتارکیا، رکشا ڈرائیور ایوب ملزمہ پاخندہ کا شوہر ہے۔

عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار جوڑے کے قبضے سے موبائل فون، دیگرسامان برآمد کیا گیا ہے،میاں بیوی وہ افغان کیمپ میں رہتے ہیں،ایس ایچ او وومن تھانہ عظمیٰ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story