بھتہ خوری قتل اور اقدام قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
مسروقہ موٹر سائیکل اور بھتہ وصولی کے لیے استعمال کی جانے والی متعدد سمیں برآمد
شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے قتل ، اقدام قتل اور بھتہ خوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، موبائل فون ، مسروقہ موٹر سائیکل اور بھتہ وصولی کے لیے استعمال کی جانے والی متعدد سمیں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور محمد وسیم ولد محمد اکبر شاہ کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور اسلحے کے علاوہ بھتہ وصولی کے لیے استعمال کی گئی متعدد سمیں بھی برآمد کرلیں، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے جبکہ ملزم کا ساتھی رفاقت پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، جیکسن پولیس نے ڈکیتی و رہزنی اور اقدام قتل میں ملوث ملزم ساجد ولد کبل شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم ماڑی پور روڈ پر مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں مطلوب تھا، شارع نور جہاں پولیس نے قتل میں ملوث ملزم وقاص عرف موٹن ولد نثار احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزم نے ماہ اپریل میں گھر میں گھس کر ماربل کے تاجر محمد علی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔