میک اَپ کے ذریعے ٹیٹو فیشن کا نیا انداز

ان دنوں موسم گرما کی مناسبت سے شارٹ شرٹس کے ساتھ بڑے پائنچوں والا ’پلازو‘ استعمال کرنے کا رجحان بہت مقبول ہے۔

فوٹو : محمود قریشی

موسم گرما میں شدت آتی ہے تو ملبوسات کے انداز بدل جاتے ہیں۔


خواتین کی بڑی تعداد فیشن کے نت نئے انداز اپنانے کے ساتھ گرمی سے بچائو کی تدبیر بھی کرتی ہیں۔ ان دنوں موسم گرما کی مناسبت سے شارٹ شرٹس کے ساتھ بڑے پائنچوں والا 'پلازو' استعمال کرنے کا رجحان بہت مقبول ہے۔ فیشن ڈیزائنرموسم کی مناسبت سے رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ خواتین کی شخصیت کو پُرکشش بنانے کے لئے لباس کی نت نئی شکلیں متعارف کرائیں۔

یہی وجہ ہے کہ تقریبات میں اکثرنوجوان لڑکیاں مختلف انداز کی شارٹ شرٹس کے ساتھ پلازو استعمال کرتی ہیں۔ یہی نہیں، فیشن تقریبات میں توبہت سی خواتین پلازوکے ساتھ ہلکے اورشوخ رنگوں کی ٹی شرٹس بھی استعمال کرتی ہیں جوان کی شخصیت کو مزید پُرکشش بنانے کے ساتھ گرمی سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
Load Next Story