بلدیہ غربی کا3ارب82کروڑ کا سرپلس بجٹ منظور

حکومت اور آکٹرائے سے سوا 2 ارب ، لوکل ٹیکس سے پونے 30 کروڑ اور دیہی آکٹرائے کی مد میں25لاکھ روپے ملیں گے،گہنور لغاری.

سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر پر 45،پارکس کیلیے سوا 10اورگاڑیوں کیلیے سوا 7 کروڑ مختص، بجٹ ٹیکس فری ہے،مسائل پر قابو پائینگے۔ فوٹو: فائل

بلدیہ غربی کا مالی سال 2013-14 کیلیے 3 ارب 82کروڑ 18لاکھ روپے 10ہزار روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔

بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلیے ایک ارب 99کروڑ 65لاکھ 70 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کیلیے ایک ارب 82کروڑ 52لاکھ 40ہزار روپے روپے رکھے گئے ہیں، اس طرح یہ 66 لاکھ 30 ہزار روپے کا سرپلس بجٹ ہے، ہفتہ کو ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی گہنور علی لغاری نے صحافیوں کو بجٹ بریفنگ دی، اس موقع پر بلدیہ غربی کے میونسپل کمشنر قمر شیخ بھی موجود تھے، بجٹ میں آئندہ مالی سال کے دوران آمدن کے تخمینوں میں حکومت سندھ سے آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 2 ارب 17کروڑ 18لاکھ روپے،لوکل وجائیداد ٹیکس کی مد میں 29 کروڑ 90لاکھ روپے، صفائی وکنزروینسی25لاکھ روپے، دیہی آکٹرائے کی مد میں25لاکھ روپے،




او زیڈ ٹی کے بقایاجات 96 کروڑ 74لاکھ روپے،او زیڈ ٹی دیہی کے بقایاجات ایک کروڑ50 لاکھ روپے ،پراپرٹی ٹیکس کے بقایاجات 12کروڑ 60 لاکھ روپے،کنزروینسی کے بقایاجات 50 لاکھ روپے، ترقیاتی کام کیلیے گرانٹ 5 لاکھ روپے اور اپنے ذرائع سے19کروڑ87لاکھ روپے حاصل ہونگے، ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ بجٹ ٹیکس فری ہے،

ملازمین کی تنخواہوںمیں اضافے اور وسائل میں کمی کے باوجود غیر ترقیاتی مصارف پر قابو پانے کی کوشش کی گئی ہے،سڑکوں کی تعمیر اور سی سی فلورنگ کے لیے44کروڑ 96لاکھ روپے، صفائی ستھرائی کے نظام کیلیے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ گاڑیوں اور مشینری کی خریداری کیلیے 7 کروڑ 30لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،نرسری،پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیر وترقی کیلیے 10کروڑ 26لاکھ روپے،اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور کے ای ایس سی بقایا جات کیلیے 122.15ملین روپے،سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے کاموں کیلیے 3.25 ملین روپے،نکاسی آب کی بہتری اور نالوں کی تعمیر کیلیے 11کروڑ 47 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،گہنور لغاری نے بتایا کہ بلدیہ غربی میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے ٹھوس اقدامات کے تحت 900 گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story