سانحہ بابوسرگلگت اور اسکردومیں ہڑتال فضا سوگوار

کشیدگی برقرار،مساجد،امام بارگاہوں اورحساس اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

کشیدگی برقرار،مساجد،امام بارگاہوں اورحساس اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ فوٹو: فائل

سانحہ بابوسر کے خلاف گلگت بلتستان میںتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار رہی جبکہ اسکردو اورگلگت سمیت تمام اضلاع میںجزوی ہڑتال کے باعث کاروباری مراکزاوردفاتر بند رہے 'فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے8افراد کی لاشیں استور پہنچا دی گئیںجہاں ورثا نے میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔


این این آئی کے مطابق سانحہ میں جاں بحق قاری حنیف کو اسکردو اور حمید اللہ کوشنگرمیں سپردخاک کردیاگیا صوبے بھرمیں سیکیورٹی الرٹ جبکہ مساجد،امام بارگاہوں اورحساس اداروں کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔ادھرجاں بحق افراد میں سے 8کی میتیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا گیا۔آئی این پی کے مطابق کئی علاقوں میں کشیدگی کے باعث لوگ گھروں میں محصور رہے جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں استور پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

Recommended Stories

Load Next Story