مشرف کے خلاف کارروائی پرفوج سے محاذ آرائی کا امکان ہےاکنامسٹ
نواز شریف فوج کے ساتھ معاہدے کے تحت سزا یافتہ جنرل کو کسی خلیجی ریاست میں فرارکی اجازت دے سکتے ہیں,اکنامسٹ.
برطانوی جریدہ''اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ پاکستان میں جمہوریت کیلیے خطرہ لے کر آیا ہے۔
مشرف کو غداری کے مقدمے میں سزا کی صورت میں جریدہ لکھتاہے کہ وہ ہمیشہ سزائے موت کی مخالفت کرتے ہیں لیکن عمر قید کی سزا ایک جنرل کویہ ضروریاددلائے گی کہ فوجی بغاوت اپنے انجام کوپہنچ چکی، نواز شریف فوج کے ساتھ معاہدے کے تحت سزا یافتہ جنرل کو کسی خلیجی ریاست میں فرارکی اجازت دے سکتے ہیں یا دوسرا بہترین راستہ مشرف کے لیے جیل ہے۔
رپورٹ کے مطابق کئی وجوہات کی بنا پران کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانا بہتر خیال نہیں کیاجارہااور اسے انتقامی اقدام سمجھاجائے گا،ایسے انتقامی اقدامات نے پاکستانی سیاست کوزہر آلود کیا ہوا ہے،مقدمے سے خدشہ ہے کہ نواز شریف اس راستے سے ہٹ جائیںگے جس کے لیے عوام نے انہیں منتخب کیا ہے،توانائی کے بحران کا خاتمہ، ناکام معیشت کو درست کرنا اور دہشت گردانہ حملوں سے تباہ ملک میں امن لانا ہے لیکن سب سے زیادہ مضبوط دلائل جواس مقدمے کے خلاف ہیں کہ مسلح افواج کے ساتھ ایک محاذ آرائی کا آغاز ہو سکتا ہے اورکسی مزیدفوجی بغاوت کی حوصلہ افزائی ہوسکتی ہے۔