آئی ایم ایف سے مذاکرات بحال نئے قرضے پر بات چیت شروع

3 روزہ تعطل کے بعدشروع ہونیوالے مذاکرات میںآئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی میںسست روی اوربجلی سبسڈی پراعتراض اٹھایا.

پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی سربراہی سیکریٹری فنانس وقار مسعود کر رہے ہیں،مذاکرات 4 جولائی تک جاری رہیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
3 دن کے تعطل کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات بحال ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بار پھر قرضے کے حصول کیلیے باقاعدہ لیٹر آف انٹینٹ پر آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین بات چیت شروع ہو چکی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں شامل وفد کی سربراہی سیکریٹری فنانس وقار مسعود کر رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرینک کر رہے ہیں ۔




دوبارہ شروع ہونیوالے مذاکرات میں حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے شدید اعتراضات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی میں سست روی اور بجلی پر دی جانیوالی سبسڈی پر اعتراض اٹھایا ہے ۔ یہ مذاکرات 4 جولائی تک جاری رہیں گے ۔
Load Next Story