نیب نے نواز شریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی

نوازشریف کل شہبازشریف سے ملاقات کرسکتے ہیں، نیب

نیب لاہور نے نوازشریف کی درخواست پر ملاقات کی اجازت دی، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے چھوٹے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست بھیجی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد نیب لاہور نے انہیں ملاقات کی اجازت دے دی۔


یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دیا جا سکا

نوازشریف کی درخواست پر انہیں زیرتفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملنے کا وقت دیا گیا ہے، نوازشریف کل بروز اتوار شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جب کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور اہل خانہ کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اس ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، نیب مقدمات اور پارٹی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی نوازشریف نے شہبازشریف سے نیب آفس لاہور میں ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔
Load Next Story