’لعنت ہے تمہارے سیکولرازم پر‘ خواجہ آصف بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پھٹ پڑے
بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کے پیچھے کٹر انتہا پسند ہندو ذہنیت چھپی ہوئی ہے، خواجہ آصف
سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' لعنت ہو تمہارے سیکولر ازم پر ہو'۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی معاشرہ ذات پات کے نظام میں جکڑا ہوا ہے بھارت میں گائے کی جان تو مقدس لیکن انسانوں کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا جاتا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کے پیچھے کٹر انتہا پسند ہندو ذہنیت چھپی ہوئی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو زندہ جلایا جاتا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر سے لےکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کے مثبت اقدام پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہے تو اسے سیکولر ریاست بننا ہوگا۔