کراچی الطاف حسین کے گھر پر چھاپے کے خلاف برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج
متحدہ قومی موومنٹ نے لندن میں الطاف حسین کے گھر پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کے چھاپے پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر کئے گئے احتجاج میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رہنما، ارکان اسمبلی اور تنظیمی ذمداران نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ہائی کمیشن کو اپنے تحفطات پیش کئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں الطاف حسین کے حق میں نعرے اور لندن پولیس کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپوں پر تحفظات درج تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے معاملے میں ایم کیو ایم سے زیادہ عجلت کسی کو نہیں ہوگی، الطاف حسین کروڑوں پاکستانیوں کے قائد ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ان کے نظریات کی پیروی کرتے ہیں، گزشتہ دنوں لندن پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے باعث کچھ مخالفین کو پروپیگینڈا کرنے کا موقعہ ملا جس سے ان کے قائد کی تضحیک ہوئی۔
ڈاکتر فاروق ستار کا کہنا تھا ڈاکٹر عمران فاروق ستار کے قتالوں کی گرفتاری کے لئے ایم کیو ایم بھر پور تعاون کررہی ہے لیکن اس قتل کی تفتیش کے حوالے سے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف میڈیا ٹرائل قابل قبول نہیں،ایم میو ایم ہر سطح پر اس مسئلے کو اٹھائے گی اور برطانیہ کی سرزمین پر عدالتی جنگ بھی لڑیں گے۔ ڈپٹی ہائی میشن کے سامنے احتجاج کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنے اعلیٰ حکام کو اس بات سے آگاہ کریں کہ ان کے بعض اقدامات پر لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔