آئندہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں پرویزمشرف
عوام کو تین تین باریاں لینے والوں کومستردکردینا چاہیے،سابق صدرکاکراچی میں وڈیوخطاب
آل پاکستان مسلم لیگ کے صدراورسابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن فوج کی نگرانی میں شفاف انتخابات کرائیں۔آئندہ الیکشن صاف شفاف ہوئے توملک میں تبدیلی آئے گی۔انتخابات سے قبل وطن آنے کے بارے میں اعلان کروںگا،دہشت گردی بہت بڑی لعنت ہے۔اس کوروکناضروری ہے۔
اب ہمیں اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی اورکی نہیں بلکہ ہماری اپنی ہے۔18اگست کواس لیے استعفیٰ دیا تھا کہ اب شاید ملک کو میری مزیدضرورت نہیں تھی اور خدا حافظ کہہ کر گیا تھا ۔وہ اے پی ایم ایل کرا چی کی جانب سے صحافیوں اور کارکنوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے وڈیوخطاب کر رہے تھے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ میرے ملک سے جانے کے بعد ان حکمرانو ں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت معیشت اس قدرتباہ ہو چکی ہے کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرنے سے کتراتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ مسائل کاحل آئندہ انتخابات ہیں اورعوام کو 3-3باریاں لینے والوں کومستردکردینا چاہیے یہ لوگ خود فیل ہوئے بلکہ ملک اورعوام کوبھی فیل کر دیا۔عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کادرست استعمال کریں ۔