پی سی بی میں ایم ڈی پوزیشن کے لیے وسیم خان مضبوط امیدوار بن گئے

ایک ہفتے کے اندر ان کی تقرری کا اعلان بھی ہوسکتا ہے

ایک ہفتے کے اندر ان کی تقرری کا اعلان بھی ہوسکتا ہے: فوٹو: فائل

لیسٹرشائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کیلیے مضبوط امیدوار بن چکے۔


انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی اسی ذمہ داری کیلیے انھیں درخواست دینے کو کہا تھا مگر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاب کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وہ برطانیہ میں جنم لینے والے پہلے پاکستان نژاد پلیئر تھے جنھیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا، ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہی ہے، ایک ہفتے کے اندر ان کی تقرری کا اعلان بھی ہوسکتا ہے، اس صورت میں وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ لاہور منتقل ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story