زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 59935 ارب ڈالر ہوگئے

2 ماہ میں نیا قرضہ نہ ملا تو زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی کا اندیشہ ہے،ماہرین

2 ماہ میں نیا قرضہ نہ ملا تو زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی کا اندیشہ ہے،ماہرین۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 6 ارب ڈالر سے کم ہوگئے۔ حکومت پاکستان کو 2 ماہ میں نیا قرضہ نہ ملا تو زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی کا اندیشہ ہے۔

جون 2013 کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 40 کروڑ 17لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 37 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ گر کر 11.0818 ارب ڈالر ہوگئے۔ اتوار کو اسٹیٹ بنک ذرائع کے مطابق 28جون کو آئی ایم ایف کو ایک ساتھ 26.3 کروڑ ڈالر مالیت کی 2 اقساط کی ادائیگی کے نتیجے میں اسٹیٹ بنک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر گر کر 5.9935 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔




واضح رہے کہ ان میں 3 ارب ڈالر وہ ہیں جو کہ اسٹیٹ بنک نے کمرشل بنکوں سے لے رکھے ہیں اور ان پر باقاعدہ مارک اپ ادا کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے اسٹیٹ بنک کے زیر ملکیت زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 2.9935 ارب ڈالر بنتی ہے جو کہ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کیلیے کافی ہونگے۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2013 کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کل 40 کروڑ 17لاکھ ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 37 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی کمی آئی جو کہ 11.0818 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
Load Next Story