وزیراعظم کی ہدایت پر پولیو مانیٹرنگ سیل دوبارہ فعال ہوگیا

سیل قومی انسدادی مہم کی نگرانی کرے گا۔

وزیراعظم نے وزیر مملکت سائرہ افضال تاررڑ کو ہدایت کی ہے یکم جولائی سے شروع کی جانے والی پولیومہم کے دوران وزیراعظم پولیومانیٹرنگ سیل اپنا کام جاری رکھے۔فوٹو: فائل

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم پولیومانیٹرنگ سیل فعال کردیا گیا ہے۔

ایک مکتوب میں وزیراعظم نے وزیر مملکت سائرہ افضال تاررڑ کو ہدایت کی ہے یکم جولائی سے شروع کی جانے والی پولیومہم کے دوران وزیراعظم پولیومانیٹرنگ سیل اپنا کام جاری رکھے اور مانیٹرنگ سیل پولیووائرس سے بچاؤکی افادیت کوبھی اجاگرکرے ،والدین کواس بات پرآمادہ کیاجائے کہ پولیوویکسین بچوںکومحفوظ بناتی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن کی سربراہ سائرہ افضل تارڑ نے مانیٹرنگ سیل کے سربراہ ڈاکٹرالطاف بوسن کوہدایت دی ہے کہ سیل آج سے مکمل فعال کردیا جائے۔




واضح رہے کہ سابق نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے پولیو مانیٹرنگ سیل کو تحلیل کردیا تھا جس پر عالمی ڈونر تنظیموں اور اداروں نے شدید احتجاج کیا تھا اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے حکومت پاکستان کوپولیو کے خاتمے کے ہدف اور ملک میں مسلسل رپورٹ ہوتے پولیوکیسز پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پولیو وائرس کے فوری خاتمے کیلیے نیشنل ایمرجنسی پلان تشکیل دینے اور ہنگامی اقدامات کی تاکید کی تھی،پولیومانیٹرنگ سیل پاکستان میں 3 سال قبل نیشنل پولیوایمرجنسی پلان کے تحت قائم کیا گیا تھا، نیشنل ایمرجنسی پلان کے بعدایک سال کے دوران پولیوکیسز میں 71فیصدکمی واقع ہوئی،گزشتہ سال22 پولیوکیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ امسال18پولیوکیسوںکی تصدیق کی گئی۔
Load Next Story