افغان طالبان کے سینئر کمانڈر ملا عبدالمنان امریکی فضائی حملے میں ہلاک

افغان طالبان نے ملا عبدالمنان کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ملا عبدالمنان اخوند صوبہ ہلمند میں طالبان کے گورنر تھے فوٹو: فائل

افغانستان میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان اخوند ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملہ کیا۔ جس میں 29 طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کی جانب سے ہلمند کے لئے مقرر کئے گئے گورنر اور عسکری سربراہ ملا عبدالمنان اخوند بھی شامل ہیں۔


افغان طالبان نے ملا منان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ ملا منان کی موت طالبان کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ہلمند کو افغان طالبان کے سب سے بڑے گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 2014 میں برطانوی فوج کے انخلا کے بعد سے صوبے کے بیشتر حصے پر افغان طالبان کا تسلط ہے۔
Load Next Story