کے ای ایس سی جانبدارانہ رویہ ترک کرےاورنگزیب فاروقی
حکومت مانسہرہ کالونی سمیت لانڈھی میں کئی دنوں سے بند بجلی بحال کرائے.
اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی نے مانسہرہ کالونی میں بجلی کی طویل بندش اور کے ای ایس سی کے ظالمانہ رویے کیخلاف عوامی احتجاج میں شرکت کی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق دگنے بل دینے کے باوجود اب تک مانسہرہ کالونی کے عوام کو کئی دنوں سے بجلی سے محروم رکھا گیا ہے، علاقے کی پی ایم ٹیز کئی دنوں سے خراب پڑی ہیں، اس موقع پر اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ کے ای ایس سی کے بعض افسران سیاسی مخالفین کی ایما پر ہمارے ووٹروں کو ذہنی اذیت دے رہے ہیں، اگر ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز کیساتھ کے ای ایس سی نے جانبدارانہ رویہ ترک نہ کیا تو کسی بڑے احتجاج کی طرف جائیں گے، انھوں نے کہا کہ رمضان سے قبل لوڈشیڈنگ میں اضافہ افسوس ناک ہے۔
حکومت عوام کیساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے اور مانسہرہ کالونی سمیت لانڈھی میں کئی دنوں سے بند بجلی کو بحال کرائے، انھوں نے کہاکہ بلوں کی ادائیگی کے بعد لانڈھی کی عوام کو بجلی سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، دریں اثنا اورنگزیب فاروقی نے بڈھ بیر میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکی جنگ میں دھکیلنے والے ملک میں ہونے والے خون خرابے کے اصل ذمے دار ہیں۔