فیصل نبی کے قتل میں ملوث اسکی دوست گرفتار
معصومہ عابدی کو اعانت جرم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انویسٹی گیشن انچارج.
کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس نے19جون کو قتل کیے جانے والے فیصل نبی کے قتل کے مقدمے میں اس کی دوست لڑکی کو گرفتار کرلیا۔
مقدمہ میں مقتول کے دوست اور اس کی منگیتر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکاہے، کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس کے انچارج انسپکٹر چوہدری محمد سلیم نے 19جون کو قتل کیے جانے والے فیصل نبی ولد ساجد نبی کے قتل کے مقدمے میں اس کی دوست معصومہ عابدی کو بھی گرفتار کر لیا، ملزمہ کی گرفتاری سے متعلق رابطہ کرنے پر کلفٹن تھانے کے انویسٹی گیشن انچارج چوہدری سلیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ معصومہ عابدی کو اعانت جرم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ معصومہ عابدی نے جرم ہوتے ہوئے دیکھنے کے باوجود پولیس کو واقعے کی فوری طور پر اطلاع نہیں دی تھی،انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ معصومہ عابدی سے پیر کو عدالت سے ریمانڈ لینے کے بعد تفتیش کی جائے گی، ملزمہ سے تفتیش کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔
واضح رہے کہ فیصل نبی کو19جون کو کلفٹن زم زمہ اسٹریٹ پر واقع رہائشی فلیٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اس کی شناخت مٹانے کے لیے اس کے چہرے پر تیزاب چھڑک کر مسخ کر دیا گیا تھا اور لاش کلفٹن بلاک ون بوٹ بیسن کے قریب سن رائز اپارٹمنٹ میں واقعے پارکنگ ایریا کے قریب پھینک دی تھی، بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے حراست میں لیے جانے والے ملزم اور اس کی منگیتر کو باقاعدہ گرفتار کر لیا تھا ، واضح رہے کہ 19 جون 2013 کو فیصل نبی اور اس کی دوست لڑکی معصومہ عابدی ، فلم پروڈیوسر منصور مجاہد کے فلیٹ واقع کلفٹن زم زما اسٹریٹ گئے تھے جہاں نشہ آور ادویات استعمال کے دوران آپس میں کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تھی جس پر منصور مجاہد نے فیصل نبی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔