کراچی میں کاربم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

مقدمہ ایس ایچ اودرخشاں پولیس اسٹیشن کی مدعیت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں درج کیا گیا ہے

مقدمے میں ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں فوٹو: فائل










ڈیفنس میں کاربم دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹرٹیررزم ڈپارٹمنٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اتواراورپیرکی درمیانی رات ایک کار میں دھماکا ہوا تھا، دوران تفتیش معلوم ہوا تھا کہ کار چوری کی تھی جب کہ کار میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او درخشاں پولیس اسٹیشن ارشد جنجوعہ کی مدعیت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی ، ایکسپلوزو ایکٹ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے شہر میں بڑی دہشت گردی کی واردات کی تیاری کر رکھی تھی، دیسی ساختہ بم دھماکا آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تھا، بم کو 6 گیس سلنڈر سے منسلک کیا گیا تھا۔ دھماکے کی جگہ سے بارودی مواد کے 2 پیکٹ بھی ملے ، ایک پیکٹ 2 کلو گرام اور دوسرا 6 کلو گرام وزنی تھا۔









Load Next Story