سلواکیہ کے 5 کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے اسلام آباد پہنچ گئے

پا کستان کے لئے یہ کافی مشکل وقت ہے لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ کارروائی چند شر پسندوں کی جانب سے کی گئی،کوہ پیما

ہم نہیں سمجھتے کہ پاکستان غیرمحفوظ ملک ہے، سلواکین کوہ پیما

سلواکیہ سے تعلق رکھنے والے 5 کوہ پیماؤں کا وفد گلگت بلتستان میں نانگا پربت کی چوٹی کو سر کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔


وفد میں شامل کوہ پیماؤں نے جناح اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے منع کرنے کے باوجود پاکستان پہنچے ہیں کیونکہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان غیرمحفوظ ملک ہے، کوہ پیماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے یہ کافی مشکل وقت ہے لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ کارروائی چند شر پسندوں کی جانب سے کی گئی جب کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام محبت کرنے والے اورامن پسند ہیں ۔

واضح رہے کہ 22 جون کو نانگا پربت بیس کیمپ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والے سیاحوں میں سے 2 کا تعلق سلواکیہ سے تھا، واقعے کے بعد نانگا پربت کو کوہ پیماؤں کے لئے بند کر دیا گیا تھا اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیاحوں کو وادی کاغان جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story