تھر میں بچوں کی اموات کی گونج اقوام متحدہ پہنچ گئی 

اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری فوزلی ملامبونوکا کی قیادت میں اقوام متحدہ کا وفد تھر کا دورہ کرے گا

تھر میں اقوام متحدہ کے تحت ماں و بچے کی صحت کیلیے منصوبہ شروع کیا جائے گا، محکمہ ترقی نسواں۔ فوٹو: فائل

تھرمیں قحط سالی اور بچوں کی اموات کے معاملے کی گونج اقوام متحدہ میں بھی پہنچ گئی۔

اقوام متحدہ کی انڈرسیکریٹری فوزلی ملامبونوکا خصوصی دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کا اعلی سطحی وفد آج 5دسمبرکو تھرکادورہ کرے گا۔ اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری تھرکے مختلف دیہات کادورہ کریں گی اور وہاں صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیں گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا وفد مٹھی میں اقوام متحدہ کے تحت سماجی خدمات کادائرہ بڑھانے کا جائزہ بھی لے گا۔ محکمہ ترقی نسواں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت صحرائے تھرمیں ماں وبچوں کی صحت کے لیے خصوصی پروگرام کا آغازکیا جائے گا اور یہ پروگرام اقوام متحدہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کے اشتراک سے شروع کرے گا۔

اس کے علاوہ تھرمیں کم عمری کی شادی کے خلاف اور خواتین کی صحت کے لیے خصوصی پروگرام بھی شروع کیاجائے گا۔

 
Load Next Story