انٹر بینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 137.50روپے اور قیمت فروخت138روپے پر بدستور برقرار رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 137.50روپے اور قیمت فروخت138روپے پر بدستور برقرار رہی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

انٹر بینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی قیمت پر دباؤ منگل کے روز بھی برقرار رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت لین دین کے آغاز پر 75پیسے کمی سے 137.10روپے کی سطح پر آ گئی ایک موقع پر ڈالر 50 پیسہ مہنگا بھی ہوا اور قیمت 138.34 تک بھی بلند ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 137.79روپے پر بند ہوئی۔


مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 137.50روپے اور قیمت فروخت 138 روپے پر بدستور برقرار رہی۔

 
Load Next Story