صدر زرداری اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سابق حکومت کا سوئس حکام کودوسراخط بدنیتی پرمبنی تھا لہذا ان تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈٓالے جائیں،درخواست کا متن

سابق حکومت کا سوئس حکام کودوسراخط بدنیتی پرمبنی تھا لہذا ان تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈٓالے جائیں،درخواست کا متن۔ فوٹ فائل

سوئس حکام کو دوسرا خط لکھنے کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور سیکریٹری قانون یاسمین عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔


محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے برعکس سوئس حکام کو دوسرا خط لکھ کر عدالت کی توہین کی گئی، سابق حکومت کا دوسرا خط بدنیتی اور جعل سازی پر مبنی تھا اس لیے صدر آصف علی زردار، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور سابق سیکریٹری قانون یاسمین عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور ان تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔

دریں اثنا مذكورہ شخص نے ایک اور آئینی درخواست میں چیئرمین نیب كی فوری تقرری كی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم كورٹ نے 28 مئی كو اپنے ایک فیصلے میں چیئرمین نیب كی تقرری كالعدم قرار دیتے ہوئے فوری طور پر نئے چیئرمین نیب كی تقرری كا حكم دیا تھا لیكن اس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔
Load Next Story