ضمنی انتخابات تحریک انصاف کا اسدعمر اور عائلہ ملک کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ميں خيبرپختونخوا كے تمام حلقوں سے ضمنی انتخابات کے اميدواروں كا بھی اعلان کر دیا گیا۔
KARACHI:
پاكستان تحريک انصاف كے پارليمانی بورڈ نے 22 اگست کو ملک بھر ميں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاكستان تحريک انصاف كے چيرمين عمران خان كی زير صدارت پارليمانی بورڈ كے اجلاس ميں ملک بھر سے ضمنی انتخابات ميں حصہ لينے والے اميدواروں كے ناموں پر تفصيلی غور كيا گيا جب کہ انتخابی تياريوں سميت ديگر امور بھی زير غور آئے۔
تحريک انصاف کے معتبر زرائع نے سرکاری خبر ایجنسی کو بتایا کہ پارلیمانی بورڈ نے این اے 48 اسلام آباد کے لئے اسدعمر اور این اے 71 میانوالی سے عائلہ ملک کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں این اے 71 میانوالی کی سیٹ سے عمران خان جب کہ این اے 48 اسلام آباد سے جاوید ہاشمی کامیاب قرار پائے تھے۔
اجلاس ميں صوبہ خيبر پختونخوا كے تمام حلقوں سے ضمنی انتخابات ميں حصہ لينے والے اميدواروں كا اعلان بھی كيا گيا جب كہ پنجاب كے اميدواروں كی حتمی فہرست منگل كو جاری کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے این اے ون پشاور سے گل باچہ خان، این اے 5 نوشہرہ سے ڈاكٹر عمران خٹک، این اے 24 ٹانک سے داور كنڈی، پی کے 23 مردان سے عمر فاروق، پی کے 27 مردان سے انجينئر عادل اور پی کے 70 بنوں سے ملک عدنان كو پارٹی ٹکٹ جاری کئے جب كہ پی کے 42 ہنگوسے آزاد حيثيت سے منتخب ہوئے شہيد فريد خان كے بھائی کی بھی حمایت کا فیصلہ كيا گيا۔