موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے اور موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ
ٹریکر لگنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد جرائم میں استعمال ہونے سے بچ جائے گی، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے اور موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ موٹر سائیکلوں میں ٹریکرز لگانے کے لیے کمپنیز اور شوروم مالکان کو پابند کیا جائے گا، موٹر سائیکل میں ٹریکر لگا ہوگا تو ہی محکمہ ایکسائز موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ دیکر رجسٹرڈ کریگی،ٹریکر لگنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد جرائم میں استعمال ہونے سے بچ جائے گی۔
اویس قادرشاہ نے بتایا کہ مذکورہ فیصلے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔