پا کستانیوں کیلیے عمرہ ویزے کا اجرا 4جولائی سے شروع ہوگا

نئی پالیسی سے قبل عمرہ ویزہ لگنے کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر سفر کیا جا سکتا تھا

نئی پالیسی سے قبل عمرہ ویزہ لگنے کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر سفر کیا جا سکتا تھا فوٹو: فائل

سعودی عرب پاکستان زائرین کیلیے 4جولائی سے عمرہ ویزہ کا اجراء شروع کر دیگا۔

معتبر ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے عمرہ ویزہ جاری کرنے کے حوالے سے کئی بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کی ہیں،نئی پالیسی کے تحت ویزہ لگنے کے بعد کسی بھی شخص کو14 دن کے اندر اندر حجاج مقدس کا سفر کرناہو گا جبکہ اس تاریخ میں تاخیر کے باعث عمرہ ویزہ ختم ہو جائیگا،ذرائع کے مطابق ان دنوں سعودی سفارتحانے نے پاکستانی زائرین کیلیے عمرہ ویزہ جاری کرنے کی سہولت بند کر رکھی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی سے قبل عمرہ ویزہ لگنے کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر سفر کیا جا سکتا تھا لیکن اب یہ پالیسی ختم کر دی گئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ ویزے کیلیے درخواست دینے والے شخص کی عمر40 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story