5جولائی کویوم سیاہ بھرپور انداز میں منایا جائے سینیٹر رضا ربانی

1977میں منتخب جمہوری حکومت پرشب خون مارنے کیخلاف پروگرام کیے جائیں

نئی نسل کوضیاآمریت کیخلاف پارٹی کی قربانیوں،بھٹوکی شہادت سے آگاہ کیاجائے فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سینیٹرمیاں رضاربانی نے پارٹی کی تمام صوبائی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ 5جولائی1977کو منتخب جمہوری حکومت کے خلاف آمرضیاالحق کے شب خون مارنے کے خلاف 5جولائی کویوم سیاہ بھرپور اندازمیں منایاجائے اور ضیاآمریت کیخلاف پارٹی کی جدوجہد اوراس ضمن میں چیئرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی شہادت کے حوالے سے ضلعی سطح پرپروگرام منعقدکیے جائیں ۔

تاکہ نوجوان نسل کو پارٹی کی ضیاآمریت کے خلاف تاریخی جدوجہد اور بحالی جمہوریت کے لیے دی گئی بے مثال قربانیوں سے آگاہی حاصل ہوسکے اور پارٹی کارکنان جمہوریت اورجمہوری اداروں کے تحفظ کیلیے تجدیدعہد کرسکیں۔




میاںرضا ربانی نے مزیدہدایت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک میں یونین کونسل سے لے کر ضلعی سطح تک افطارپارٹیاں منعقد کی جائیں تاکہ عوام سے قریبی رابطہ مزیدتیز ہوسکے اور عوام کو پارٹی پروگرام سے آگاہ کیا جاسکے۔
Load Next Story