رمضان میں لوڈشیڈنگ ساڑھے 3گھنٹے کم ہوجائیگی وزارت خزانہ
بجلی کی نجی کمپنیوں کو 322ارب روپے اداکردیے،ترجمان رانا اسد امین کا انٹرویو
وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے کہاہے کہ حکو مت نے بجلی پیداکرنے والی نجی کمپنیوں کو322 ارب روپے ادا کردیے، رمضان میں لوڈشیڈنگ 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے کم ہوجائے گی۔
اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کا آغازکر دیا ہے اور بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کو پیپلز پارٹی حکومت کی طرف سے روکی گئی ادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں۔ حکومت نے آئی پی پیز کو502ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
ترجمان وزارت خزانہ رانا اسد امین نے بتایا کہ حکومت نے 322 ارب رو پے کی ادائیگی کردی ہے اور 181ارب روپے 11اگست سے پہلے ادا کر دیے جائیں گے جس سے 1700 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی اورلوڈ شیڈنگ 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے کم ہوگی۔ ترجمان وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ ان ادائیگیوں پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اعتراض بلاجواز ہے تمام ادائیگیاں جانچ پڑتال کے بعد کی گئی ہیں۔دوسری طرف پیپکو کاکہنا ہے کہ گردشی قرضے میں کمی سے توانائی بحران پرقابو پانے میں میں مدد ملے گی۔