کابل میں امریکی فوج کے زیراستعمال نیٹوکمپاؤنڈ پرخودکش حملہ 7 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 4 نیپالی سیکیورٹی اہلکار، ایک افغان اہلکار اور 2 افغان شہری شامل ہیں، سربراہ پولیس۔

ہلاک ہونے والوں میں 4 نیپالی سیکیورٹی اہلکار، ایک افغان اہلکار اور 2 افغان شہری شامل ہیں، سربراہ پولیس۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:

افغانستان کے دارالحکومت میں نیٹو کمپاؤنڈ کے باہر خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدت پسندوں نے آج صبح نیٹو کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا، حملہ نیٹو کو سامان سپلائی کرنے والی فرم پر کیا گیا، کابل پولیس کے سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 نیپالی سیکیورٹی اہلکار، ایک افغان اہلکار اور 2 افغان شہری شامل ہیں۔


پولس حکام کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جب کہ باقی کے ساتھیوں نے ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 30 منٹ تک جاری رہا جس دوران 2 حملہ آور بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والے حملہ آوروں نےخود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Load Next Story