سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کے ساتھ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران میں کمی لانے کا وعدہ ہرصورت پورا کرے گی ،شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران میں کمی لانے کا وعدہ ہرصورت پورا کرے گی ،شہباز شریف فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے 5 برس ضائع کرکے ملک و قوم کے ساتھ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔


وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سولر انرجی کی کمپنی نظام گروپ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی وزیرتوانائی چوہدری شیر علی خان اور سیکریٹری توانائی عثمان باجوہ بھی موجود تھے، نظام گروپ نےشہبازشریف کو سولر انرجی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ہم چھوٹے کاشت کاروں کو شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے 5 برس ضائع کرکے ملک و قوم کے ساتھ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران میں کمی لانے کا وعدہ ہرصورت پورا کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story