شمالی وزيرستان عيد الفطر كے موقع پر ڈرون حملہ 5 جاں بحق
امریکی جاسوس طیارے کی طرف سے علی الصبح دو گاڑیوں پرچار میزائل داغے گئے۔
DUBAI:
شمالی وزیرستان ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے سے چوبیس گھنٹے کے دوران دوسرابڑا حملہ کیا گیا ہے، جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
میرانشاہ کی تحصیل شوال کے علاقے گوربزمیں امریکی جاسوس طیارے کی طرف سے علی الصبح دو گاڑیوں پرچار میزائل داغے گئے۔ حملے سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں عید کے تہوار کے موقع پر امریکی ڈرون حملے میں چھ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے تھے ۔
پاکستان نے امریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈرون حملے کو پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف قراردیا تھا لیکن آج پھر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔