دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان عامر کی واپسی

محمد حفیظ، سعد علی، میر حمزہ اور بلال آصف ٹیم سے باہر

26 دسمبر کو جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا فوٹو: فائل

دورہ جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ٹیسٹ 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ سرفراز احمد قیادت کے فرائض نبھائیں گے جب کہ محمد حفیظ، سعد علی، میر حمزہ اور بلال آصف باہر ہوگئے ہیں۔


3 ٹیسٹ میچز کے لئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں فخرزمان، اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم،اسد شفیق،حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، محمد عباس، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے دوران ایک تین روزہ پریکٹس میچ سمیت 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ 26 دسمبر کو جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ منتخب کرکٹرز کی روانگی 13 دسمبر کو طے ہے۔
Load Next Story