ایڈورڈ اسنوڈن کی 21 ممالک کو سیاسی پناہ کی درخواستیں بیشترنے مسترد کردیا
ایڈورڈز اسنوڈن نے جن ممالک کو سیاسی پناہ کیلئےدرخواستیں دی ہیں ان میں بھارت، چین، برازیل، فرانس اور ایکواڈور شامل ہیں
امریکی حکومت کے جاسوسی کے نظام کو منظر عام پر لانے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے 21 ممالک کو سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں جن میں اکثر نے ان کی درخواست کو رد کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عتاب کے شکار ایڈورڈز اسنوڈن کے لئے زمین تنگ ہوگئی ہے، سابق سی آئی اے ایجنٹ نے سیاسی پناہ کے لئے دنیا کے 21 ملکوں کو درخواستیں دی ہیں جن میں بھارت، چین، روس، برازیل، فرانس، آئس لینڈ اور ایکواڈور شامل ہیں۔ تاہم بیشتر ممالک نے درخواست کو رد کرتے ہوئے انہیں سیاسی پناہ دینے سے انکار کردیا ہے، بھارت سمیت 7 ممالک نے ان کی درخواست کو نامکمل قرار دیتے ہوئے رد کیا جبکہ روس کو دی گئی درخواست اسنوڈن کو خود ہی واپس لینا پڑی اس کے علاوہ 13 ممالک میں ان کی درخواست پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسنوڈن ہانگ کانگ سے روس پہنچے تھے تاہم وہاں قیام کےدوران ہی امریکی حکومت نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیا جس کے باعث وہ کسی بھی دوسرے ملک بغیر اس ؤ کی اجازت کے نہیں جاسکتے۔