چینی قونصل خانے پر حملے کی رپورٹ عدالت میں پیش
حملے میں نامزد دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، پولیس رپورٹ
ISLAMABAD:
سی ٹی ڈی نے چینی قونصل خانے پر حملے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔
کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیس کی رپورٹ سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردی ہے، پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے بی ایل اے کے تینوں دہشت گرد ازل خان، رازق خان اور رئیس مارے گئے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے قریب پہنچ چکے ہیں جب کہ حملے میں نامزد دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت
پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے چیف سمیت 7 کمانڈرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے، دہشت گردوں کا تعلق بی ایل اے اسلم عرف اچھو گروپ سے تھا، واقعے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور سیکیورٹی گارڈ جمن زخمی ہوا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام ، تمام دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہل کار اور 2 شہری بھی شہید ہوگئے تھے۔