پی ٹی آئی حکومت مذاق بن گئی ہے سعد رفیق
جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں دے کر ہمارا منہ بند نہیں کرایا جاسکتا، سعد رفیق
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ایک مذاق بن گئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پکڑا مگر ابھی بھی ثبوتوں کی تلاش ہے، نوازشریف قسمت سے باہر ہیں جب کہ حنیف عباسی اور شہبازشریف جیل کاٹ رہے کسی کو بغیر ثبوت کے جیل میں رکھنا مناسب بات نہیں، ہم دونوں بھائیوں کو بھی سزا دی جارہی ہے، جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں دے کر منہ بند نہیں کرایا جاسکتا۔
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ، پی ٹی آئی حکومت کے پونے 4 ماہ کارکردگی خراب رہی، سفارتی سطح پر پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ور کشکول میں سعودی حکومت کے علاوہ کسی نے ایک سکہ بھی نہیں ڈالا ۔
سعد رفیق نے کہا کہ (ن) لیگ کی وجہ سے سی پیک سے کھلواڑ کیا جارہا ہے یہ لوگ سی پیک سے نوازشریف کا نام الگ کرنے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، موصوف انتقام سے بھرے ہوئے ہیں، انہیں مخالفین کو جیل میں ٹھونسنے کا شوق ہے اس لیے ہم دونوں بھائیوں کو جیل میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت ایک مذاق بن گئی ہے ٹوٹ بٹوٹ حکمران عوام کو زیادہ دیر بیوقوف نہیں بنا سکیں گے۔