یوٹیوب پر گستاخانہ مواد کی نشاندہی کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے یوٹیوب پر گستاخانہ مواد کی نشاندہی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
عامر ملک کی نگرانی میں قائم کی گئی 4 رکنی ٹیم 80 لاکھ یو آر ایلز کا جائزہ لے گی اور وزیر مملکت انوشہ رحمان کو رپورٹ پیش کرے گی جو پھر بین الوزارتی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی جس میں وزارت آئی ٹی، وزارت داخلہ، پی ٹی اے اور حساس اداروں کے حکام شامل ہیں، کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یوٹیوب کو بحال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اب تک 7 ہزار یو آر ایلز کی جانچ پڑتال کے دوران 42 یو آر ایلز پر گستاخانہ فلم نظر آئی ہے۔