محکمہ ثقافت سندھ نے امداد کیلیے پسندیدہ فنکاروں کا انتخاب کرلیا

خصوصی فنڈ سے کئی مستحق فنکار محروم ،افسروں کے رویے سے مایوسی کاشکارپھیل گئی.

خصوصی فنڈ سے کئی مستحق فنکار محروم ،افسروں کے رویے سے مایوسی کاشکارپھیل گئی . فوٹو: فائل

محکمہ ثقافت سندھ کو بلاآخر سندھ کے مقامی فنکاروں کاخیال آہی گیا مگرافسوس اس بار بھی محکمہ ثقافت سندہ نے فنکاروں کے لیے قائم کیے گئے خصوصی فنڈسے ان فنکاروں کے نام کاانتخاب کیاہے کہ جوکسی نہ کسی صورت ان کے من پسند تھے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے فنکاروں کے لیے جاری کیے گئے خصوصی فنڈسے کراچی کے بہت سے فنکارمحروم ہیں ۔جب کہ محکمہ ثقافت میں بیٹھے اعلی افسران نے اپنے من پسندفنکاروں کواس فنڈسے نوازنے کے لیے چند ناموں کا اعلان کردیاہے جس کے بعدسے چیک بننے کاسلسلہ شروع ہوچکاہے ۔افسران کے اس رویے سے کراچی کے متعدد فنکار مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ۔




فنکاروں کاکہنا ہے کہ پاکستان میں فن کی کوئی قدرنہیں یہاں جس کی پرچی بھاری ہے یاجوپیسے والاہے اس کی سنی جاتی ہے ورنہ عام آدمی کی کوئی حیثیت نہیں محکمہ ثقافت سندھ یوں توسرکاری ادارہ ہے اوراس ادارے میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے مگردیکھنے میں یہ آرہاہے کہ انداربیٹھے اعلی عہدوں پرفائزافسران اپنے من مانے فنکاروں کوفنڈجاری کررہے ہیں ۔کراچی کے فنکاروں نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان، وزیراعلی سندھ ،اوروزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے پرتوجہ دیں تاکہ بنارنگ ونسل فنکاروں کومحکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے فنڈجاری کیے جاسکیں ۔
Load Next Story