راکھی کی فلم ’’شرمیلی‘‘نے 1971میں دھوم مچادی
کیرئیر کا آغاز 20سال کی عمر میں کیا،150سے زائد فلموں میں کام کیا
3جولائی 1947 کو ویسٹ بنگال میں پیدا ہونے والی راکھی نے بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں چار دہایوں میں سب سے زیادہ سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔
وہ16مرتبہ بہترین ادکارہ بہترین سپورٹنگ ادکارہ کے لیے نامزد ہوئیں،انھیں 3فلم فئیر ایوارڈز اور ایک نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ،انھوں نے 150سے زائد فلموں مین اداکاری کے جوہر دکھائے ۔راکھی نے1967میں بنگالی فلم ''بدسوبرن'' سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا اس وقت ان کی عمر20سال تھی،جب کہ1967میں ان کی پہلی ہندی فلم ''میتھیو'' نمائش کے لیے پیش کی گئی جس کے ہیرو دھر میندر تھے اس فلم کا گانا''جھل مل ستاروں کا آنگن ہوگا'' بے حد مقبول ہوا،1971ان کی فلم'' شرمیلی'' سپر ہٹ ثابت ہوئی اوراداکارہ کی سلور اسکرین پر دھوم مچی ،اس میں ڈبل رول تھا،اس فلم کے ہیرو ششی کپور تھے،اس کے بعد ریلیز ہونے والی زیادہ تر فلموں نے باکس آفس پر زبردست کا میابی حاصل کی۔
ان میں لال پتھر، پارس،شہزادہ، ہیرا پنا،داغ، ہمارے تمھارے، آنچل،طاقت، بلیک میل، تمسیا، قابل ذکر ہیں، جب کہ ان کی مختلف ہیروز کے ساتھ فلمیں بھی قابل ذکر ہیں، دیو آنند کے ساتھ ان کی تین فلمیں ہٹ ہوئیں ان میں لوٹ مار، بنارسی بابو، ہیرا پنا، ششی کپور کے ساتھ ان کی 10فلمیں جس میں سے 8فلمیں سپر ہٹ ہوئیں ان میں شرمیلی، جانور اور انسان،کبھی کبھی،بسیرا،زمین آسمان، بھیگا آسمان، دوسرا آدمی،ترشنا جب کہ ان کی ناکام فلموں میں ''بندھن کچے دھاگوں کا'' اور بند ہونٹ شامل ہیں، سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی5فلمیں ہیں ان میںکبھی کبھی ،مقدر کا سکندر، قسمین وعدے، ترشول، کالا پتھر کامیاب فلمیں تھیں۔
راجیش کھنہ کے ساتھ ان کی فلم ''آنچل'' بھی ان کی کامیاب فلم ثابت ہوئی، جرمانہ، برسات کی ایک رات، اور بے مثال کو بھی راکھی کے کریڈٹ پر کامیاب فلموں میں شامل کیا جاتا ہے،راکھی کا کہنا ہے انھوں نے بہت سی فلموں میں کام کیا لیکن فلم آنچل،شان ،شکتی، لاوارث اور بنگالی فلم پروما کے کردار مجھے بہت پسند ہیں بنگالی فلم'' پروما'' میں انھیں بہترین ادکاری بی ایف جے اے ایوارڈ دیا گیا1980سے 1990کے دوران ان کی فلموںرام لکھن،بازی گر،کھل نائیک،کرن ارجن،باڈر، سولجر، ایک رشتہ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ان کی آخری فلم'' مورت'' تھی جو 2003میں نمائش کے لیے پیش کی گئی،جس میں انھیں بہترین معاون ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس فلم کے بعد راکھی نے فلم انڈسٹری سے اپناناطہ توڑ لیا،راکھی نے دو شادیاں کیں ان کے پہلے شوہر کا تعلق بنگال سے تھا اجے سواک بنگالی فلموں کے ڈائریکٹر تھے جب کہ ان کی دوسری شادی معروف بھارتی شاعر فلم ساز گلزار سے ہوئی گو ان کے دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہیںلیکن باقاعدہ طلاق نہیں ہوئی، راکھی کی بیٹی میگنا ان دنوں بھارتی فلموں میں بطور ڈائریکٹر کام کررہی ہیں،راکھی کی فلمی سفر کا ہم جائزہ لیں تو ہمیں اندازہ ہوجائے گا کہ انھوں نے ہمیشہ ایسے کرداروں کا انتخاب کیا جو ان کے مزاج کے مطابق ہوں انھوں نے ہمیشہ معیاری فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دی۔